0
Tuesday 4 May 2021 20:15

ايرانی تیل کی برآمدات پر عائد امریکی پابندیاں غیر موثر ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کا واویلا

ايرانی تیل کی برآمدات پر عائد امریکی پابندیاں غیر موثر ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کا واویلا
اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) نے خطے سے متعلق اپنی تازہ معاشی رپورٹ میں مغربی و وسطی ایشیائی ممالک کی معاشی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران سال 2020ء و 2021ء کے دوران تیل کے میدان میں ایرانی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے دوران ایرانی تیل کی برآمدات میں 39.9 فیصد کی شدید کمی کے باوجود، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران سال 2020ء میں 3.1 فیصد نمو دیکھنے میں آیا ہے جو جاری سال 2021ء کے دوران مزید بڑھ کر 4.1 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ آئی ایم ایف کا لکھنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد امریکی پابندیاں مسلسل غیر موثر ہو رہی ہیں۔


عالمی مالیاتی فنڈ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی تیل کے علاوہ برآمدات میں سال 2019ء میں 0.9 فیصد جبکہ سال 2020ء میں 1.3 فیصد نمو دیکھا گیا ہے جو جاری سال کے دوران ملکی جی ڈی پی کے 2.3 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ سال 2019ء میں ایرانی خام تیل کی پیداوار روزانہ 21 لاکھ 90 ہزار بیرل سے سال 2020ء میں روزانہ 22 لاکھ 30 ہزار بیرل تک آ پہنچی تھی جو اب سال 2021ء میں 2 لاکھ بیرل یومیہ کی بڑھوتری کے ساتھ 23 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ ہو جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 930741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش