0
Tuesday 4 May 2021 22:18

گلگت بلتستان میں لاک ڈائون ختم

گلگت بلتستان میں لاک ڈائون ختم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں لاک ڈائون ختم کر دیا گیا۔ صبح دس بجے سے رات گیارہ بجے تک تمام دکانیں کھلی رہیں گی۔ فیصلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور انجمن تاجران، عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ تاجروں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تھی اور جی بی میں لاک ڈائون کے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس سے پہلے صوبائی حکومت نے صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی تھی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا۔ تاجروں کا موقف تھا کہ جی بی میں کرونا کی شرح انتہائی کم ہے جبکہ مارکیٹوں کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے سے بازار میں ہجوم نہیں ہوگا اور کرونا پھیلنے کا خطرہ بھی کم ہوگا۔ کاروبار کو مخصوص اوقات تک محدود کرنے سے عوام کا رش ہوگا اور کرونا پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوگا۔ تاجروں کے موقف سے وزیر اعلیٰ اتفاق کرتے ہوئے لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 930757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش