QR CodeQR Code

القدس عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے، اقوام متحدہ فوری توجہ دے، ملک حسن

4 May 2021 22:28

مسلم لیگ (ق) ضلع خوشاب کے رہنماء کا یوم القدس کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ سعودی عرب کا منفی کردار ہے، پاکستان میں یوم القدس کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار قابل شتائش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی سرگودھا ڈویژن اور رہنماء مسلم لیگ (ق) ضلع خوشاب ملک حسن عمران نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد اسرائیل عرصہ دراز سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، تاہم اقوام متحدہ اور امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ یوم القدس کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، عرب ریاستوں کے اسرائیل سے کاروباری اور سفارتی تعلقات مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کا باعث بن رہے ہیں، اسرائیل فوری طور پر 1967ء کی پوزیشن پر واپس جائے، مقبوضہ فلسطین کو خالی کر دے اور فلسطینیوں کے تمام نقصانات کا ازالہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ کے حکم پر پوری دینا میں منایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی تمام مذہبی، سیاسی جماعتوں کو بڑھ چڑھ کر یوم القدس میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستوں کا منافقانہ کردار قابل مذمت ہے، یمن، بحرین، شام، عراق اور افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے امریکہ اور مغرب کی طرف دیکھنے کی بجائے خود متحد ہونے کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ سعودی عرب کا منفی کردار ہے، پاکستان میں یوم القدس کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار قابل شتائش ہے۔ مسلمانان پاکستان کو اس سال یوم القدس کے حوالے سے انتھائی اہم ترین کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 930758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930758/القدس-عالم-اسلام-کا-اہم-ترین-مسئلہ-ہے-اقوام-متحدہ-فوری-توجہ-دے-ملک-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org