0
Tuesday 4 May 2021 23:29

کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے آرڈیننس منظور کرلیا

کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے آرڈیننس منظور کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات کے 2 آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کر سکے گا اور  سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت کا بندوبست کرے گا۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 2 آرڈیننس منظور کیے ہیں، آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرسکے گا اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت کا بندوبست کرے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا نہیں چاہتے، امید ہے کہ بلاول اور شہباز شریف خوش ہوں گے، کیوں کہ وہ یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ الیکشن کمیشن کو یہ رول دیا جائے، تو حکومت نے یہ رول الیکشن کمیشن کو دے دیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ لوگ پارلیمان کا کردار نہیں دیکھتے، سو کر اٹھتے ہیں اور عمران کی مخالف بیان داغ دیتے ہیں، بلاول اور مریم کی صورت میں نابالغ سیاست ہم پر مسلط ہوگئی ہے لیکن ان کے بھی دو تین سال ہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر پورے ملک کو نقصان ہو سکتا ہے، اینٹی ویکسین لابی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سرگرم ہے،جو لوگ ویکسین لگوائیں گے وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے، 40 سال سے زائد عمر لوگوں کی ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے، جولائی تک ڈھائی کروڑ لوگوں کو ویکسین لگوانے کا ہدف ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنے داخلی معاملات میں یورپی یونین کی کسی قرارداد کو اہمیت نہیں دیتے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ پر کوئی سمجھوتا ہو ہی نہیں سکتا، یورپی یونین کی قرارداد کا اثر پاکستان کے داخلی معاملات پر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 930773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش