0
Tuesday 4 May 2021 23:46

وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے حکومتی ارکان متحرک

وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے حکومتی ارکان متحرک
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں افطار ڈنردیا گیا۔ افطار عشائیے میں بلوچستان کی موجودہ صورت حال، بلوچستان کے حل طلب مسائل اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف مختلف ارکان کے تحفظات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنخو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے بعض ارکان بھی جام کمال سے ناراض ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اراکین اسمبلی بھی وزیراعلی جام کمال پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں، اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف شکایات کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  لانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور افطار عشایئے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ حکومتی اتحادی وآزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے 2018ء کے انتخابات میں جام کمال کو شکست دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 930775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش