QR CodeQR Code

عراق-کویت سرحد کے قریب امریکی فوجی قافلوں کے اجتماع میں متعدد بم دھماکے

5 May 2021 00:38

مقامی میڈیا کیمطابق عراق و کویت کی سرحدی گذرگاہ جریشان پر واقع امریکی فوجی سامان کی نقل و حمل کے خصوصی ٹرمینل کو متعدد بموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے جسمیں امریکی فوج سے متعلق متعدد ٹرالے حساس فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فورسز کے فوجی قافلوں پر بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آج عراق و کویت کی سرحدی گذرگاہ جریشان پر کھڑے متعدد امریکی فوجی قافلوں کے درمیان نصب متعدد بم زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے باعث بہت سی امریکی فوجی گاڑیاں اپنے سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ عراقی چینل صابرین نیوز کے مطابق سرحدی گذرگاہ جریشان پر امریکی فوجی قافلوں کے اجتماع کے مقام پر پہلے سے کئی ایک بم نصب کئے گئے تھے۔ شفق نیوز نے بھی اپنی خصوصی رپورٹ میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بم حملے میں جریشان پر واقع امریکی فوجی سامان کی نقل و حمل کے خصوصی ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں امریکی فوج سے متعلق متعدد ٹرالے حساس فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 930776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930776/عراق-کویت-سرحد-کے-قریب-امریکی-فوجی-قافلوں-اجتماع-میں-متعدد-بم-دھماکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org