0
Wednesday 5 May 2021 00:40

مصر کا فرانس سے 4.5 ارب ڈالر میں 30 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

مصر کا فرانس سے 4.5 ارب ڈالر میں 30 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ مصر نے فرانس سے ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر، فرانس سے 30 رافیل جیٹ طیارے ساڑھے چار ارب ڈالر میں خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر اتفاق کی تصدیق مصر کے وزارت دفاع نے بھی کی ہے۔معاہدے کے مندرجات کو اپریل کے آخر میں حتمی شکل دیدی گئی تھی اور آج معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فرانس 2013 سے 2017 تک مصر کو اسلحہ فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک رہا ہے۔

رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں میزائل مہیا کرنے والی کمپنیوں ایم بی ڈی اے اور دفاعی آلات فروخت کرنے والی فرم سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس کے ساتھ 20 کروڑ یورو کی مالیت کے ٹھیکے بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون کو اپنے اس بیان پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وہ مصر کو ہتھیاروں کی فروخت کا معاملہ انسانی حقوق کی صورت حال سے مشروط نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 930777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش