QR CodeQR Code

پاراچنار میں یوم امام علی علیہ السلام مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا

5 May 2021 01:26

داماد رسول (ص) شیر خدا حضرت امام علی (ع) کی شہادت کے موقع پر ضلع بھر کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں ماتمی مجالس کا انعقاد کيا گیا اور یوم علی (ع) کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداری کی مجالس کا انعقاد کیا گیا، داماد رسول (ص) شیر خدا حضرت امام علی (ع) کی شہادت کے موقع پر ضلع بھر کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں ماتمی مجالس کا انعقاد کيا گیا اور یوم علی (ع) کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔ جس میں عزاداروں نے سینہ کوبی کرتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے حضرت امام علی (ع) کی شجاعت، بہادری اور اسلام کیلئے ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع علماء نے کہا کہ اگر عالم اسلام حضرت علی (ع) کے نقش قدم پر چلے تو عالم اسلام کے تمام مسائل خود بخود حل ہونا شروع ہوجائيں گے۔


خبر کا کوڈ: 930781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930781/پاراچنار-میں-یوم-امام-علی-علیہ-السلام-مذہبی-جوش-جذبہ-سے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org