QR CodeQR Code

بھکر میں عزاداروں پر ایف آئی آر درج، گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کی اطلاع

بھکر، شہادت مولا علی کا جلوس نکالنے پر مرکزی لائسنس دار سید آصف رضا عابدی گرفتار

5 May 2021 01:28

منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارا جلوس پُرامن تھا، ہم نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کرایا لیکن اسکے باوجود بھی بے بنیاد مقدمہ درج کرکے گرفتاریوں کیلئے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ شہادت مولائے کائنات علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے موقع پر بھکر میں جلوس نکالنا جرم بن گیا، بانی جلوس کو گرفتار کرلیا، پولیس نے 38 افراد پر نامزد اور 35 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ تھانہ سٹی بھکر کے ایس ایچ او اقبال خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، اطلاعات کے مطابق بھکر پولیس نے مقدمے میں نامزد افراد کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے بھی مارے ہیں، دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارا جلوس پُرامن تھا، ہم نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کرایا، لیکن اس کے باوجود بھی بے بنیاد مقدمہ درج کرکے گرفتاریوں کے لیے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930782/بھکر-شہادت-مولا-علی-کا-جلوس-نکالنے-پر-مرکزی-لائسنس-دار-سید-آصف-رضا-عابدی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org