QR CodeQR Code

پشاور، تیز بارش سے باچا خان ایئر پورٹ کی سیلنگ زمین بوس

5 May 2021 01:38

بارش کا پانی ایئر پورٹ اور قومی ایئر لائن کے دفاتر میں بھی داخل ہوگیا، ائير پورٹ انتظاميہ نے عملے كی مدد سے پانی باہر نکالا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ہونے والی تيز آندھی اور بارش نے دو ارب روپے لاگت سے تیار ہونے والے باچا خان انٹرنيشنل ایئر پورٹ كا پول كھول ديا۔ تفصيلات كے مطابق گزشتہ روز ہونے والی تيز بارش، آندھی اور طوفان نے باچا خان انٹرنيشنل ائير پورٹ كا حليہ بگاڑ ديا، تیز ہواؤں سے ایئرپورٹ کی سيلنگ زمین بوس ہوگئی۔ جب کہ بارش کا پانی ایئر پورٹ اور قومی ایئر لائن کے دفاتر میں بھی داخل ہوگیا، ائير پورٹ انتظاميہ نے عملے كي مدد سے پانی باہر نکالا جب کہ ہنگامی بنيادوں پرائير پورٹ پر ہونے والے نقصان کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ائير پورٹ پر آندھی کی رفتار 100 كلو ميٹر فی گھنٹہ ريكارڈ كی گئی۔


خبر کا کوڈ: 930784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930784/پشاور-تیز-بارش-سے-باچا-خان-ایئر-پورٹ-کی-سیلنگ-زمین-بوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org