0
Wednesday 5 May 2021 02:34

سندھ بھر سے 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف

سندھ بھر سے 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر سے 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ لاپتہ افراد کیس میں پولیس نے نئی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ سندھ پولیس نے صوبے سے 341 افراد کی جبری گمشدگی سے متعلق نئی فہرست سندھ ہائی کورت میں پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی رینج سے 307 افراد جبری طور لاپتا کئے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد سے لاپتا افراد کی تعداد 17 ہے۔

پولیس رپورٹ مطابق سکھر رینج سے 9، لاڑکانہ سے 7 جبکہ میرپور خاص سے ایک شہری کی گمشدگی رپورٹ ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ویسٹ زون سے 128، ایسٹ زون سے 60 افراد تاحال لا پتہ ہیں۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 930794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش