0
Wednesday 5 May 2021 18:10

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگوں کی نقل و حمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقامات، بند رہیں گے۔ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، جہاں پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔ صوبے میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام عید سادگی سے منائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کرنا ہے، احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے، شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں کے دوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 930825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش