QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال

5 May 2021 11:08

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور اس کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کر دیے گئے ہیں۔ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں لیکن طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیا جا رہا ہے، جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں  عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930849/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-کی-بگڑتی-صورتحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org