0
Wednesday 5 May 2021 11:49

ترک صدر اور سلمان بن عبدالعزیز کا ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر اور سلمان بن عبدالعزیز کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان فون پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات پر بات کی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے شاہ سلمان کوعیدالفطرکی پیشگی مبارکباد بھی دی۔انقرہ اور ریاض کی جانب سے حالیہ مہینوں میں ایک عشرے کے تناؤ کے بعد سفارتی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش