QR CodeQR Code

شورکوٹ، یوم علی کا جلوس کیوں نکالا، پچاس سے زائد عزادار گرفتار، پولیس کے چھاپے جاری 

5 May 2021 13:06

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جب دربار پیر محبوب شاہ سے عزاداروں نے جلوس نکالنا چاہا تو مقامی تھانے کا ایس ایچ اور پولیس اہلکاروں نے جلوس کو روکنے کے لیے مزاحمت کی، جس کے بعد عزاداروں کی بڑی تعداد نے پولیس کی اس کوشش کو ناکام بنادیا اور جلوس اپنے مقررہ راستوں پر روانہ ہوگیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں ملک بھر سے نکلنے والے جلوسوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں منظرعام پر آنا شروع ہوگئیں، بھکر کے بعد شورکوٹ میں بھی پولیس نے یوم علی کا جلوس نکالنے کی پاداش میں پچاس سے عزادار وں کو چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جب دربار پیر محبوب شاہ سے عزاداروں نے جلوس نکالنا چاہا تو مقامی تھانے کا ایس ایچ اور پولیس اہلکار وں نے جلوس کو روکنے کے لیے مزاحمت کی، جس کے بعد عزاداروں کی بڑی تعداد نے پولیس کی اس کوشش کو ناکام بنادیا اور جلوس اپنے مقررہ راستوں پر روانہ ہوگیا، جلوس کے اختتام پر پولیس نے شورکوٹ شہر میں عزاداروں کے گھروں پر کریک ڈاون کردیا اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ایک متعصب شخص ہے جس نے ذاتی عناد کی بناء پر کاروائیاں کی ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 930872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930872/شورکوٹ-یوم-علی-کا-جلوس-کیوں-نکالا-پچاس-سے-زائد-عزادار-گرفتار-پولیس-کے-چھاپے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org