0
Wednesday 5 May 2021 13:08

پاک افغان سرحد پر حملہ، ایف سی کے 4 جوان شہید

پاک افغان سرحد پر حملہ، ایف سی کے 4 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ ژوب میں سرحد پار دہشتگرد حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہو گئے اور 6 جوان زخمی بھی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش