QR CodeQR Code

چادر و چاردیواری کا تقدس پامال، 55 افراد گرفتار 

ملتان، یوم علی کے جلوس نکالنے پر 14ایف آئی آرز درج، علامہ اقتدار نقوی بھی نامزد 

5 May 2021 13:50

نامزد افراد میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مزین عباس چاون، اخلاق حیدر صدیقی، دائم رضا ہمدانی، اصغر عباس نقوی، مہر سخاوت علی، زوار حسین، اقبال حسین، نیاز کربلائی، الفت رضا، حشمت رضا بہلول، حسنین بخاری اور دیگر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یوم علی علیہ السلام کے جلوس نکالنا جرم بن گیا، ملتان میں بانیان مجالس، جلوس، منتظمین، علماء اور شرکائے جلوس کے خلاف 14مقدمات درج کر لیے گئے، یوم علی کے موقع پر شہر میں چھوٹے بڑے 12 ماتمی جلوس برآمد ہوئے، پنجاب حکومت کی ایماء پر ضلع پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں کے منتظمین، بانیان مجالس و جلوس، علمائے کرام اور جلوس میں شریک اہم شخصیات کے نام مقدمات میں شامل کیے گئے، ملتان میں 200 افراد پر نامزد جبکہ 300 سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد افراد میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مزین عباس چاون، اخلاق حیدر صدیقی، دائم رضا ہمدانی، اصغر عباس نقوی، مہر سخاوت علی، زوار حسین، اقبال حسین، نیاز کربلا، الفت رضا، حشمت رضا بہلول اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ رات سے سوتری وٹ، سورج میانی اور محلہ جھک سے گرفتاریاں کی گئی ہیں، سوتری وٹ سے چالیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ان ایف آئی آرز کا حکم پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہوا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 930878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930878/ملتان-یوم-علی-کے-جلوس-نکالنے-پر-14ایف-آئی-آرز-درج-علامہ-اقتدار-نقوی-بھی-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org