QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ، بیرون ملک سے آنیوالے 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

5 May 2021 17:11

دبئی سے پہنچنے والی پرواز 151 افراد میں سے 2 مسافروں اور ریاض سے آنیوالے کی پرواز کے 329 میں سے 3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کے دوران 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام کیلئے سی اے اے کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کی گئی، اس دوران 5 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے۔ پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا، دبئی سے پہنچنے والی پرواز 151 افراد میں سے 2 مسافروں اور ریاض سے آنیوالے کی پرواز کے 329 میں سے 3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔


خبر کا کوڈ: 930919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930919/کراچی-ایئرپورٹ-بیرون-ملک-سے-آنیوالے-5-مسافروں-میں-کورونا-وائرس-کی-تشخیص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org