0
Wednesday 5 May 2021 17:19

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ عقل سے باہر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ عقل سے باہر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں الیکشن خوش اسلوبی سے ہوا، اور حلقے میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں تھی، اب حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی، جبکہ دوبارہ گنتی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا تھا، الیکشن کمیشن کی طرف سے دوبارہ گنتی کرانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی، تاہم ہم نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ تسلیم کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکٹرونک مشین کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، 2017ء میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کی گئی تھی، سیاسی بیانات سے آگے نہیں جائیں گے تو ترقی نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سنا تھا کہ پروازوں میں محدود سیٹس رکھی جائیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا، ہم نے سندھ میں سرکاری دفاتر میں 20 فیصد حاضری رکھی ہے، سندھ اسمبلی میں 25 فیصد سے زیادہ لوگوں کی اجازت نہیں، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی تھی، اپریل میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دینی چاہیے تھی، ہم تاخیر کر چکے ہیں، میں تو اگست 2018ء سے ہی گھبرا چکا ہوں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے، ایک بڑی ناکامی ہوئی ہے کہ ہم ویکسینیشن وقت پر نہیں منگوا سکے، ہم پسماندہ ممالک سے بھی ویکسی نیشن منگوانے میں پیچھے ہیں، ایک وزیر نے ایس او پیز پر عمل ناپنے کیلئے میٹر بھی نکال لیا ہے، بٹن دباتے ہیں اور ایس او پیز کا معلوم ہو جاتا ہے کتنی فالو ہوئیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اخباری بیان دینے اور نئے نئے میٹر ایجاد کرنے سے کوویڈ کو منیج نہیں کر سکتے، ایک وزیر چاند دیکھتے اور وینٹی لیٹر کا بھی بتاتے تھے، جو ان کا کام ہی نہیں، ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں ماسک نہیں پہنا تو صورتحال بھارت جیسی ہو جائے گی، چھوٹے کمرے میں 50 افراد کھڑے ہیں، تو یہ کورونا روکنے کا طریقہ نہیں، آپ روز کراچی سے 50 لوگ بلا لیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این سی او سی میں کہا تھا کہ یوم علی رضی اللہ تعلیٰ عنہ پر ایک فیصلہ لیں جس پر سب پابند ہوں، این سی او سی نے یوم علی کے جلوس پر پابندی لگائی تھی لیکن پھر صدرمملکت کہتے ہیں جلوس میں ایس او پیز اپنائیں۔
خبر کا کوڈ : 930922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش