0
Wednesday 5 May 2021 20:50

محبوس مزاحمتی رہنما محمد اشرف صحرائی کا انتقال

محبوس مزاحمتی رہنما محمد اشرف صحرائی کا انتقال
اسلام ٹائمز۔ محبوس سینئر مزاحمتی رہنما اور تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف خان صحرائی بدھ کو جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ادھمپور جیل میں مقید تھے جہاں مسلسل بیمار رہنے سے ان کی حالت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد گذشتہ روز اُنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالیج جموں میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آج بعد دوپہر آخری سانس لی۔ بزرگ آزادی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے قریبی ساتھی 78 سالہ اشرف صحرائی کو گذشتہ برس ماہ جولائی میں گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پہلے سرینگر اور بعد میں ادھمپور جیل جموں منتقل کیا گیا تھا۔ اشرف صحرائی کو تحریک حریت کے چیئرمین کے طور منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد عسکریت میں شامل اُن کا ایک فرزند جنید صحرائی فورسز کے ساتھ ایک معرکے میں شہید ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 930939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش