QR CodeQR Code

کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، ممتا بنرجی

5 May 2021 21:51

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ گزشتہ تین مہینے سے ریاست میں انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے اسلئے ہمیں اپنے طور پر تبدیلی کرنی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد آج ایک تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکر سے وزارت اعلٰی کا حلف لیا۔ تقریب میں کورونا بحران کی وجہ سے مہمانوں کی تعداد کو بہت ہی محدود کیا گیا تھا۔ 2 مئی کو آئے نتائج میں ترنمول کانگریس نے 294 میں سے 213 سیٹوں پر ریکارڈ جیت حاصل کی تھی۔ ممتا بنرجی نے حلف لینے کے بعد کہا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کورونا وائرس اور ریاست میں امن و امان قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انتظامی امور میں تبدیلی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین مہینے سے ریاست میں انتظامی امور الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے اس لئے ہمیں اپنے طور پر تبدیلی کرنی ہوگی۔ ممتا بنرجی نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں امن و امان قائم کرنے میں تعاون کریں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’میں تمام سیاسی جماعتوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں‘‘۔


خبر کا کوڈ: 930943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930943/کورونا-وائرس-اور-ریاست-میں-امن-امان-قائم-کرنا-ترجیحات-شامل-ہے-ممتا-بنرجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org