0
Wednesday 5 May 2021 21:14

خیبر پختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی کا حکومتی دعویٰ

خیبر پختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی کا حکومتی دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد رہی، صوبے میں اس وقت فعال کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 76 ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثر 1 ہزار 769 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں کی استعداد مزید بڑھا رہی ہے، وباء کے خاتمے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، گزشتہ روز سوات میں مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد، مردان میں 21، صوابی اور بونیر میں 14، 14، پشاور اور ملاکنڈ میں 13، 13 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ : 930948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش