0
Wednesday 5 May 2021 21:40

شام پر صیہونی حملہ، ملکی ہوائی دفاع کیجانب سے اکثر میزائل تباہ

شام پر صیہونی حملہ، ملکی ہوائی دفاع کیجانب سے اکثر میزائل تباہ
اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق ملک کے دو ساحلی شہروں لاذقیه اور طرطوس میں متعدد زوردار دھماکے سنے گئے ہیں جو دراصل غاصب صهیونی رژيم اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے ساتھ شامی ہوائی دفاع کے مقابلے کے باعث وقوع پذیر ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہوائی حملے میں غاصب صهیونی طیاروں کی جانب سے صوبہ لاذقیه کے "الحفہ" اور صوبہ حماہ کے "مصیاف" نامی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ داغے جانے والے اکثر میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ عرب نیوز چینل العالم کے مطابق صوبہ لاذقیه کے نواحی علاقے "جبلہ" میں دو مقامات پر ہونے والے دھماکوں اور آتشزدگی کے باعث آگ بجھانے کی گاڑیوں و عملے کی روانگی کی اطلاع ملی ہے جبکہ لاذقیہ کے دوسرے نواحی مقام پر ہونے والے دھماکے میں 1 شہری زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف سانا نے شہر لاذقیه سے اطلاع دی ہے کہ غاصب صهیونی دشمن نے اس صوبے کے نواح میں واقع پلاسٹک کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے تاہم لاذقیہ کے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے باعث پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 930950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش