0
Wednesday 5 May 2021 22:34
عالمی یوم القدس

امام خمینیؒ نے عالمی یوم القدس کے اعلان سے امتِ مسلمہ کا رُخ قدس شریف کیطرف موڑ دیا، احمد المدلل

فلسطینی قوم صیہونی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ اور اپنی سزمین کے چپے چپے کی حفاظت کریگی
امام خمینیؒ نے عالمی یوم القدس کے اعلان سے امتِ مسلمہ کا رُخ قدس شریف کیطرف موڑ دیا، احمد المدلل
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے مرکزی رہنما احمد المدلل نے آیت اللہ خمینیؒ کے حکم پر رمضان المبارک کے آخری جمعے کے روز منائے جانے والے عالمی یوم القدس کے حوالے سے ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ عالمی یوم القدس کے اعلان پر مبنی امام خمینیؒ کی پکار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پوری دنیا میں باقی رہے گی۔ احمد المدلل نے تاکید کی کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سال 1979ء میں امام خمینیؒ نے قدس شریف کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے کی بناء پر اس مقدس شہر اور مسجد اقصی کی تاریخ و امتِ مسلمہ کی ابدی حیات کی خاطر ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دے دیا تاکہ اس کے ذریعے امتِ مسلمہ کا رُخ؛ عالمی شرّ کی علامت غاصب صیہونی رژیم کے قبضے میں موجود شہر؛ قدس شریف کی جانب موڑ کر امتِ مسلمہ کو بیدار کرتے ہوئے اس کی توانائیوں کو متحرک کر دیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس میں فلسطینیوں کی جانب سے جوانوں کی روحوں کو بیدار کر دینے والی جھڑپوں، مظاہروں، ریلیوں، دھرنوں، تقاریر اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے فلسطینی سرزمین پر غاصب صیہونی فوجیوں و آبادکاروں کے خلاف "انتفاضے" کی ہر سال تجدید ہوتی ہے۔

احمد المدلل نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ عالمی یوم القدس کا اعلان، امام خمینیؒ کا صرف ایک نعرہ ہی نہ تھا بلکہ اس کا سرچشمہ درحقیقت؛ مجرم صیہونی رژیم اور فلسطینی قوم و قدس شریف کے خلاف اسرائیل کے صف اوّل کے حامی و شریک "امریکہ" کے ساتھ مقابلے پر مبنی امام خمینیؒ کے عقیدے و عمل سے پھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد عرب و اسلامی حکومتوں نے فلسطینیوں کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اور حتی اب وہ نہ صرف غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لئے جا رہی ہیں بلکہ انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی معاہدے دستخط کر کے اس کے ساتھ مختلف قسم کے روابط بھی استوار کر لئے ہیں جس کے باعث اب انہوں نے غاصب صیہونی قبضے کو قانونی طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ احمد المدلل نے کہا کہ یہ وہی حکومتیں ہیں جنہوں نے عوام کے ذہنوں میں غاصب و قابض صیہونیوں کو اسلامی دنیا کے عین درمیان میں واقع ایک ملک کی حیثیت دینے کی بھی بہت کوششیں کی تھی حتی ہماری آزاد قوم کو نشانہ بنانے کے لئے اس غیر قانونی رژیم کے ساتھ فوجی اتحاد بھی بنا ڈالے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہونے والی تباہی، قتل و غارت، زبردستی بے گھر کر دینے کے اقدامات اور فلسطینی و یمنی اقوام کے حقوق کی پائمالی امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ان کے فوجی اتحاد کے اہم نتائج ہیں۔

جہاد اسلامی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عالمی یوم القدس کے اعلان پر مبنی امام خمینیؒ کی پکار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پوری دنیا پر باقی رہے گی تاکہ قدس شریف کی عوام کو مخاطب کر کے یہ کہتی رہے کہ تم تنہاء نہیں ہو اور قدس کی جنگ، ہم سب کی جنگ ہے، پوری امتِ مسلمہ کی جنگ ہے! احمد المدلل نے کہا کہ امسال عالمی یوم القدس ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب پوری دنیا قدس شریف، مسحد الاقصی اور محلہ شیخ جراح کے رہائشیوں کے خلاف غاصب صیہونی دشمن کے جرائم میں آئی انتہائی شدت کی گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی شیخ جراح سے فلسطینی شہریوں کو نکال باہر کر دینے کی کوشش میں ہیں تاکہ اس طرح سے وہ "یروشلم کے اسرائیل کے ابدی و متحد دارالحکومت" پر مبنی اپنی جعلی روایت کو سچا کر دکھائیں، وہ بھی ایک ایسی حالت میں جب فلسطینی قوم سر تا پا مسلح (صیہونی) دشمن کے سامنے سینہ سپر ہے اور اپنے فولادی ارادے کے ذریعے اس کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے تاکہ قدس پر اپنی ملکیت کو ثابت اور اپنی جان و جگر گوشوں کو فدا کر کے اپنی سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 930964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش