0
Wednesday 5 May 2021 23:21

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 3 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم عباس، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 930979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش