QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

5 May 2021 23:21

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم عباس، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 3 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم عباس، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 930979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930979/شمالی-وزیرستان-میں-فورسز-کا-ا-پریشن-کیپٹن-سمیت-3-اہلکار-شہید-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org