QR CodeQR Code

مری سمیت تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ

6 May 2021 10:42

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کورونا صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کورونا صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہری تعطیلات کے دوران گھروں میں رہیں۔


خبر کا کوڈ: 931049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931049/مری-سمیت-تمام-سیاحتی-مقامات-8-مئی-سے-بند-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org