0
Thursday 6 May 2021 11:20

وزیراعظم کے سفارتخانوں سے متعلق بیان پر سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کا ردعمل

وزیراعظم کے سفارتخانوں سے متعلق بیان پر سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے سفارتخانوں سے متعلق بیان پر سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ محترم وزیراعظم، کاش آپ کو سفارتی مشنز کے کام کے بارے میں مناسب طریقے سے آگاہ کیا جاتا۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کی تصدیق، شادی کے سرٹیفکیٹ اور لائسنس جیسی خدمات کو تصدیق کے لیے ایچ ای سی، وزارت داخلہ یا صوبائی حکومتوں کے پاس بھیجا جاتا ہے۔ ن کا کہنا تھا کہ آپ کو بروقت جواب نہیں ملتا تو تاخیر ہوتی ہے، اس کا الزام سفیروں پر ڈالنا غیر منصفانہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سفارتکاروں سے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں جس طرح پاکستانی سفارتخانے چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سفارتخانوں کا نوآبادیاتی دور والا رویہ قبول نہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں سے متعلق شکایات زیادہ ہیں اور سعودی عرب اور یو اے ای سے ہی سب سے زیادہ ترسیلات پاکستان آتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش