QR CodeQR Code

اسلامو فوبیا کیخلاف اسلامی ممالک ورکنگ ریلیشن شپ ترتیب دیں، علماء

6 May 2021 14:05

جے یو پی کے قاری زوار بہادر، جامعہ نعیمیہ کے علامہ راغب نعیمی اور جمعیت اہلحدیث کے ڈاکٹرعبدالغفور راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب والے وقفے وقفے سے جان بوجھ کر اسلام کیخلاف باتیں کرتے رہتے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں ایسے لوگوں کیخلاف ہمیں یقینی طور پر متحد ہونا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کی مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مغرب کی جانب سے اسلامو فوبیا کیخلاف اسلامی ممالک کو مل کر کام کرنے کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے باقاعدہ کوئی ورکنگ ریلشن شپ بھی ترتیب دینا چاہئے اور اس کا آغاز ابھی سے کر دینا چاہئے کیونکہ مغرب والے جان بوجھ کر اسلام کیخلاف من گھڑت باتیں کرتے ہیں ان کو ملکر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔
 
ان خیالات کا اظہار جے یو پی کے قاری زوار بہادر، جامعہ نعیمیہ کے علامہ راغب نعیمی اور جمعیت اہلحدیث کے ڈاکٹرعبدالغفور راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب والے وقفے وقفے سے جان بوجھ کر اسلام کیخلاف باتیں کرتے رہتے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں ایسے لوگوں کیخلاف ہمیں یقینی طور پر متحد ہونا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 931079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931079/اسلامو-فوبیا-کیخلاف-اسلامی-ممالک-ورکنگ-ریلیشن-شپ-ترتیب-دیں-علماء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org