0
Thursday 6 May 2021 15:00

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرکے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم کو وزیراعلی نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور بارے بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی روک تھام کیلئے تمام محکموں کو مزید متحرک کیا جائے، ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل یقینی بنایا جائے۔
 
سردارعثمان بزدار نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازاروں میں ریلیف اور سات ارب سے زائد کی سبسڈی دی گئی۔ کورونا ویکسئین، ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اور کورونا کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بریف کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عید کی تعطیلات کے دوران پنجاب میں این سی او سی کے فیصلوں پر عمل یقینی بنایا جائے گا، سیاحتی مقامات آٹھ سے سولہ مئی تک بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش