QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی دونوں دہشت گرد جماعتیں ہیں، قادر مندوخیل

6 May 2021 17:43

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری دکھا رہا ہے، دوبارہ گنتی میں فارم 45،46 کا عمل ختم ہوجاتا ہے، نون لیگ اگر اتنی ہی محب وطن ہے تو اپنے سزا یافتہ سربراہ کو پاکستان لائے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی دونوں دہشت گرد جماعتیں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کا سیاسی جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قادر خان مندوخیل نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ ٹی ایل پی سے تھا، دھاندلی کا صرف بہانا بنایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری دکھا رہا ہے، دوبارہ گنتی میں فارم 45،46 کا عمل ختم ہوجاتا ہے۔ قادر خان مندوخیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ نون لیگ اگر اتنی ہی محب وطن ہے تو اپنے سزا یافتہ سربراہ کو پاکستان لائے، میں رات تک یہیں بیٹھا رہوں گا۔


خبر کا کوڈ: 931108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931108/ایم-کیو-پاکستان-اور-پی-ایس-دونوں-دہشت-گرد-جماعتیں-ہیں-قادر-مندوخیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org