0
Thursday 6 May 2021 17:56

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کا حملہ، 1 فلسطینی نوجوان شہید، 1 زخمی

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کا حملہ، 1 فلسطینی نوجوان شہید، 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مغربی کنارے پر حملے میں 1 فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونیوں نے آج صبح مغربی کنارے کے "بیتا" نامی ایک گاؤں پر حملہ کر دیا جس کے بعد انہوں نے 16 سالہ "سعید عودہ" پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے اُسے موقع پر شہید کر ڈالا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو مار ڈالنے کے بعد دعوی کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم پھینکنے کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسرائیلیوں نے قبل از وقت کارروائی کرتے ہوئے سعید عودہ کو جان سے مار ڈالا ہے۔
 
دوسری طرف "بیتا" اور "اودلہ" نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب و بچوں کے قاتل صیہونی فوجیوں کی جانب سے گذشتہ کئی راتوں سے علاقے پر حملے کئے جا رہے تھے جن کے دوران اکثر اوقات فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی یورش میں سعید عودہ کے علاوہ ایک اور کمسن فلسطینی نوجوان کو بھی کمر کے حصے میں گولی لگی ہے جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
خبر کا کوڈ : 931110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش