QR CodeQR Code

سندھ، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ٹیکس اہداف 93 فیصد تک حاصل

6 May 2021 18:05

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے 81569.844 ملین روپے ٹیکس وصول کیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 64536.673 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ٹیکس اہداف 93 فیصد تک حاصل کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے جولائی 2020ء سے اپریل 2021ء تک ٹیکس وصولی کی رپورٹ جاری کر دی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے 81569.844 ملین روپے ٹیکس وصول کیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 64536.673 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ محکمہ ٹیکسیشن کے مطابق جولائی 2020ء سے اپریل 2021ء تک 7886.617 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا، انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 67218.742 ملین روپے اور جائیداد ٹیکس کی مد میں 1559.460 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ اسی طرح پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 494.853 ملین روپے وصول کیے گئے، جبکہ کاٹن فیس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں بالترتیب 93.017 اور 30.213 ملین روپے ٹیکس وصولی کی گئی۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد سے زائد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 931113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931113/سندھ-رواں-مالی-سال-کے-10-ماہ-میں-ٹیکس-اہداف-93-فیصد-تک-حاصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org