0
Thursday 6 May 2021 18:05
عالمی یوم القدس

سعودی عرب پر امریکی و صیہونی حملے کیصورت میں سب سے پہلے ہم اُسکا دفاع کرینگے، کتائب حزب اللہ

اسرائیل کی تباہی میں کچھ وقت باقی نہیں بچا
سعودی عرب پر امریکی و صیہونی حملے کیصورت میں سب سے پہلے ہم اُسکا دفاع کرینگے، کتائب حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے عراقی چینل "الاتجاہ" کے ساتھ گفتگو میں مزاحمتی اصول کے مستحکم ہونے پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فلسطین؛ تاریخ، مقدس مقامات، عقیدہ اور ایک ایسی اسلامی سرزمین کا نام ہے کہ جس سے کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ محمد محیی نے تاکید کی کہ ہم صرف اور صرف فلسطینی قوم کو ہی فلسطینی سرزمین کا مالک جانتے ہیں درحالیکہ یہ سرزمین صرف اور صرف فلسطینیوں کے ساتھ ہی متعلق نہیں بلکہ یہاں اسلامی مقدس مقامات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم؛ ہر مقام پر موجود اسلامی سرزمینوں کا دفاع کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں مسلم سرزمینوں کے دفاع میں اپنی جان بھی نچھاور کر دینا چاہئے!

کتائب حزب اللہ کے ترجمان نے حجاز کے دفاع کے بارے میزبان کے سوال کے جواب میں تاکید کی کہ ہاں! اگر امریکہ و اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب پر حملہ کر دیا گیا تو یہ ہم ہی ہوں گے جو سب سے پہلے حجاز کا دفاع کریں گے! محمد محیی نے کہا کہ یہ ایک سیدھی سی بات ہے اور اگر اس حوالے سے کسی بھی مسلمان سے سوال کیا جائے تو وہ یہی کہے گا کہ حجاز شریف کا دفاع کرنے کے لئے نکلنے والا پہلا شخص وہ خود ہو گا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران بہت سے اسلامی ممالک کی بدلی ہوئی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ تاحال مستحکم ہے اور تاابد مستحکم باقی رہے گا اور یہی وجہ ہے کہ آج اس نے اپنے ہر دشمن کے ساتھ پوری طاقت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اُسے شکست فاش دی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ آج غاصب صیہونی رژیم کو اس بات پر یقین ہو چکا ہے کہ اس اٹل حقیقت کے وقوع پذیر ہونے میں کہ "اسرائیل کی تباہی حتمی ہے" کچھ وقت باقی نہیں بچا۔
خبر کا کوڈ : 931114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش