0
Thursday 6 May 2021 18:07

این اے 249، ن لیگ سے پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی، ناصر حسین شاہ

این اے 249، ن لیگ سے پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں سے پیپلز پارٹی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور آج صبح دوبارہ گنتی پر انہوں نے نیا ڈرامہ شروع کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی میں بھی این اے249 سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی رہی ہے۔ ناصر حسین شاہ ن لیگ چاہتی ہے ان کی جیت کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملتا ہے لیکن یہاں دھاندلی کے نام پر الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی تجاویز پر غور نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 931115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش