0
Thursday 6 May 2021 18:09

فلسطینیوں کو "شیخ جراح" سے نکال باہر کرنا، انسانیت کیخلاف کھلا جرم ہے، عرب لیگ

فلسطینیوں کو "شیخ جراح" سے نکال باہر کرنا، انسانیت کیخلاف کھلا جرم ہے، عرب لیگ
اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے قدس شریف کے فلسطينی محلے شیخ جراح کے خالی کروائے جانے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف کھلا جرم قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں عرب لیگ نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جرم کے ارتکاب میں رکاوٹ ڈالے جو فلسطینیوں کے بنیادی ترین انسانی حقوق کی پائمالی کا موجب ہے۔ عرب لیگ کے بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صیہونیوں کا یہ جرم مقبوضہ سرزمین پر اپارتھائیڈ نظام حکومت کا نفاذ ہے، تاکید کی گئی ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے غاصب صهیونی رژيم نے 28 گھروں کو نشانے پر لے رکھا ہے جن میں کم از کم 500 فلسطینی شہری رہائش پذیر ہیں جبکہ اس منصوبے پر عملدرآمد کا مقصد مشرقی قدس شریف، خصوصا قدس شریف کے قدیمی حصے کو فلسطینی شہریوں سے خالی کر کے یہودی بنانا ہے۔ عرب مجلے "اليوم السابع" کے مطابق عرب لیگ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام درحقیقت اسرائیلی انتہاء پسند دائیں بازو کی نسل پرستی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش