QR CodeQR Code

این اے 249 کراچی، پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

6 May 2021 18:10

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے 17 ہزار افراد کے ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کیے گئے، جبکہ من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر کے طور پر لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 249 ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست دے دی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے 17 ہزار افراد کے ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کیے گئے، جبکہ من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر کے طور پر لایا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیئے گئے، اس لیے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کالعدم قرار دے۔ امجد آفریدی کے وکیل عتیق الرحمان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی، ہم نے تمام امیدواروں، آر او، چیف سیکریٹری، حکومت سندھ اور نادرا کو فریق بنایا ہے، پی ٹی آئی ووٹرز کو نکالا گیا، آر اوز ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 931117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931117/این-اے-249-کراچی-پی-ٹی-آئی-کی-ضمنی-الیکشن-کالعدم-قرار-دینے-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org