0
Thursday 6 May 2021 21:10

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں بھاری اضافہ ہوا

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں بھاری اضافہ ہوا
اسلام ٹائمز۔ کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن یا کورونا کرفیو کے باعث جموں و کشمیر میں جمعرات کو مسلسل ساتویں دن بھی معمولات زندگی معطل رہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چار اضلاع سرینگر، جموں، بڈگام اور بارہمولہ میں 29 اپریل کی شام سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکام کے مطابق ان چار اضلاع میں 10 مئی کی صبح سات بجے تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ جموں کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں بھاری اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق آج یہاں 4926 کورونا کیس سامنے آئے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری قہر انگیز لہر کے نتیجے میں کوویڈ کیسز میں بے تحاشہ اضافہ اور اموات کی شرح میں آئے روز تشویشناک تیزی اور مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز، شب خوانی وغیرہ منسوخ کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش