0
Thursday 6 May 2021 21:13

بھارت میں 4.12 لاکھ نئے کورونا وائرس کے کیسز، 3980 ہلاکتیں

بھارت میں 4.12 لاکھ نئے کورونا وائرس کے کیسز، 3980 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 412262 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس عرصے میں 3980 اموات ہوچکی ہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 412262 نئے کیسز سامنے آگئے اور اس عرصے میں 3980 اموات درج کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 21077410 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 230168 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 329113 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ فی الحال ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3566398 ہے۔

دہلی میں جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے 19133 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جبکہ 335 ​​افراد اس وباء کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔
دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کو مجموعی طور سے 1273035 ہوگئی ہے اور مزید 335 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 18398 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو دہلی میں کورونا کے 20960 نئے معاملے اور 311 مزید افراد کی موت ہوئی تھی۔ دہلی میں مثبت آنے کی شرح 24.29 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 18 دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ شرح 25 فیصد سے نیچے آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش