0
Thursday 6 May 2021 21:20

الیکشن نتائج آتے ہی مودی حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھائی ہے، اشوک گہلوت

الیکشن نتائج آتے ہی مودی حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھائی ہے، اشوک گہلوت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مودی حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ اشوک گہلوت نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ جب تک پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جاری تھے، مودی حکومت نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں ہر دن رد و بدل کا شکار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج آتے ہیں بھارتی حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھا کر وباء سے متاثر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو پٹرول و ڈیزل پر ٹیکس کم کرکے پہلے سے ہی پریشان عوام کو راحت دینی چاہیئے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ مودی حکومت کے مقابلے مودی حکومت ڈیزل و پٹرول پر کئی گنا زیادہ ٹیکس وصول رہی ہے جس کے سبب مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش