QR CodeQR Code

نجی اسکولز کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد

6 May 2021 21:10

وزارت تعلیم نے اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد کردی، وزارت تعلیم نے اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ کورونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے لہذا پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اگر سمجھے تو این سی او سی سے رابطہ کرلے۔


خبر کا کوڈ: 931144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931144/نجی-اسکولز-کی-فیسوں-میں-20-فیصد-کمی-کے-خلاف-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org