QR CodeQR Code

قبائلی عمائدین کا ضلع کرم کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا مطالبہ

7 May 2021 01:45

پاراچنار میں مشترکہ جرگے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں حاجی سردار حسین، حاجی عابد حسین، ڈاکٹر حسین جان نے کہا کہ اپر کرم اور بالش خیل تک کے علاقے کے لوگ مزید ناانصافی اور حق تلفی برداشت نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پر مشتمل دو اضلاع بنائے جائیں اور اپر کرم میں چار نئی تحصیلیں بنا کر مزید حق تلفی اور نا انصافی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پاراچنار میں مشترکہ جرگے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماؤں حاجی سردار حسین، حاجی عابد حسین، ڈاکٹر حسین جان نے کہا کہ اپر کرم اور بالش خیل تک کے علاقے کے لوگ مزید ناانصافی اور حق تلفی برداشت نہیں کرسکتے۔ ضلع کرم میں پی کے 108 اور پی کے 109 کی بنیاد پر دو اضلاع بنائے جائیں تاکہ طویل عرصے سے جاری نا انصافی کا سلسلہ بند ہوسکے۔

رہنماؤں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں ایک، ایک افسر تعینات ہے جبکہ ضلع کرم میں دو، دو افسران مختلف محکموں میں تعینات کئے گئے ہیں، جن میں محکمہ صحت اور دیگر شعبے شامل ہیں، ان مشکلات کا مستقل حل دو اضلاع کا قیام ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے اور ترقیاتی کاموں میں بھی بعض علاقوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو فوری اپ گریڈ کرنے اور علی زئی تحصیل کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا اور بالش خیل شاملات میں ناجائز قبضے اور تعمیرات بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 931162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931162/قبائلی-عمائدین-کا-ضلع-کرم-کو-دو-اضلاع-میں-تقسیم-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org