QR CodeQR Code

عالمی یوم القدس امام خمینی (رھ) کے مطالبہ حق کا جواب ہے، ایرانی سفیر

6 May 2021 23:51

ایک ویبنار میں خطاب کرتے ہوئے سید محمد حسینی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حالیہ برسوں میں کچھ اسلامی ممالک نے اپنی قوموں کی طرف سے فلسطینی مقاصد کا دفاع کرنے کی خواہش کے باوجود، صیہونی دہشت گرد حکومت کے خلاف ہتھیار ڈال کر کے اسلامی امت کو ایک مؤثر دھچکا پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کو زندہ رکھنا ہے اور اس تاریخی دن کا مطلب ہے اسلامی اقوام اور آزادی پسندوں کی جانب سے امام خمینی (رھ) حق کے مطالبہ کیلئے انکی دعوت کو لبیک کہنا ہے۔ یہ بات سید محمد علی حسینی نے آج بروز جمعرات اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلیٹ کے زیر اہتمام  "قدس، مسلمانوں کے اتحاد کا محور" کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبنار میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کو زندہ رکھنا ہے۔ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام  دینے کے لیے امام خمینی (رھ) کے اقدام کا مقصد فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اور مجرمانہ اقدامات کی کھلی مخالفت تھا۔

سید محمد حسینی نے صیہونی کینسر کو مضبوط بنانے میں مغرب کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے حالیہ برسوں میں کچھ اسلامی ممالک نے اپنی قوموں کی طرف سے فلسطینی مقاصد کا دفاع کرنے کی خواہش کے باوجود، صیہونی دہشت گرد حکومت کے خلاف ہتھیار ڈال کر کے اسلامی امت کو ایک مؤثر دھچکا پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931163/عالمی-یوم-القدس-امام-خمینی-رھ-کے-مطالبہ-حق-کا-جواب-ہے-ایرانی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org