QR CodeQR Code

ہنگو، شہید کیپٹن فہیم عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

7 May 2021 00:03

نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و اہلکاروں، علمائے کرام ایف سی حکام، علاقہ عوام اور شہید کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ شہید فہیم عباس کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کے ایک آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن شہید فہیم عباس کی نماز جنازہ علامہ حمید حسین امامی کی اقتداء میں ان کے آبائی علاقہ رئیسان ضلع ہنگو میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و اہلکاروں، علمائے کرام ایف سی حکام، علاقہ عوام اور شہید کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ شہید فہیم عباس کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔ شرکائے نماز جنازہ نے شہید کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔ 


خبر کا کوڈ: 931165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931165/ہنگو-شہید-کیپٹن-فہیم-عباس-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org