QR CodeQR Code

ملتان، یوم القدس پر ریلی اور جلوسوں پر پولیس کی جانب سے پابندی عائد

7 May 2021 00:32

 یوم القدس کے موقع پر ضلع میں 4 ایس پیز سمیت 335 پولیس ملازمین اور افسران تعینات ہونگے، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پولیس نے کرونا وائرس کے پیش نظر یوم القدس کی ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی، ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق کورونا وبا کے باعث جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، دوسری جانب پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے، یوم القدس کے موقع پر ضلع میں 4 ایس پیز سمیت 335 پولیس ملازمین اور افسران تعینات ہونگے، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، گھنٹہ گھر چوک، النگ بوہڑ گیٹ، چوک فوارہ، حضوری باغ روڈ، کوٹلہ تولے خان روڈ، ابدالی روڈ، شیعہ میانی، سورج میانی، سوتری وٹ، قصوری چوک، نواں شہر چوک، انجمن حسینیہ شجاع آباد، دربار پیرقتال جلالپور پر ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، سی پی او ملتان کی جانب سے پولیس ملازمین کو دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹس کے استعمال کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، دوسری جانب تحریک آزادی القدس کے رہنمائوں نے بھی ہر حال میں القدس ریلی کے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 931171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931171/ملتان-یوم-القدس-پر-ریلی-اور-جلوسوں-پولیس-کی-جانب-سے-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org