QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع القدس ریلیاں نکالی جائیں گی

7 May 2021 00:47

صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اور حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتجاجی ریلیوں میں سماجی فاصلوں ہینڈسینٹائزر اور ماسک کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، یوم القدس کی ریلیوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم القدس منایا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی جماعتوں کے زیراہتمام ملتان، کبیروالا، عبدالحکیم، مظفرگڑھ، علی پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ اور بھکر میں یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں اور احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔ ملتان میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابولفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اسی طرح امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر تک بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اور حکومتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتجاجی ریلیوں میں سماجی فاصلوں ہینڈسینٹائزر اور ماسک کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، یوم القدس کی ریلیوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شرکت کی دعوت نہیں دی، علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے یوم علی کی طرح اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 931173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931173/ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-ملتان-سمیت-جنوبی-پنجاب-مختلف-اضلاع-القدس-ریلیاں-نکالی-جائیں-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org