QR CodeQR Code

مالدیپ کے سابق صدر بم دھماکے میں زخمی

7 May 2021 01:55

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 53 سالہ سابق صدر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دارلحکومت مالی میں اپنے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مالدیپ کے سابق صدر اور پارلیمنٹ اسپیکر نشید بم دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 53 سالہ سابق صدر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دارلحکومت مالی میں اپنے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں نشید اپنے باڈی گارڈ سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اے ڈی کے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مالدیپ کے وزیر خزانہ عبداللہ شاہد نے سابق صدر پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا، جسے مبینہ طور پر وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 931179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931179/مالدیپ-کے-سابق-صدر-بم-دھماکے-میں-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org