0
Friday 7 May 2021 04:39

آئی ایس او وفد کی ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے ملاقات، قدس ریلی میں شرکت کی دعوت

آئی ایس او وفد کی ایم کیو ایم رہنما عامر خان سے ملاقات، قدس ریلی میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی سید دیباج عابدی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران وفد نے القدس ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سے درخواست کی کہ اس ریلی میں شرکت کرکے اس کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ یہ ریلی گزشتہ کئی دہائیوں سے نکالی جارہی ہے جس سے القدس کی آزادی کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملتی ہے، قدس کی آزادی کیلئے آئی ایس او کے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان اور علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد جبکہ آئی ایس او کے وفد میں شاہ نواز علی، غیور عباس، حسین شاہ، اور ریحان شاہ عابدی و دیگر بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 931182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش