0
Friday 7 May 2021 12:19

مسئلہ کشمیر پر سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، فواد چوہدری

مسئلہ کشمیر پر سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہو گا، ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان دونوں ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ سے متعلق گفتگو کریں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سپریم کوآرڈینیشن کونسل اور اقتصادی شراکت داری پر بھی گفتگو کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سعودی ولی عہد کے بیان کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 931242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش