QR CodeQR Code

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 سے زائد

7 May 2021 12:32

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 ہزار 840 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 6 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 192 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 66 لاکھ 69 ہزار 775 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 279 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار 411 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 34 ہزار 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 مریض سامنے آ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 931244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/931244/دنیا-میں-کورونا-وائرس-سے-اموات-32-لاکھ-69-زائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org